آپ کا چہرہ اور عینک کا انتخا ب

اکثر خو اتین بینائی کمزور ہو نے کے با وجو د عینک کا استعمال نہیں کر تیں۔وہ عینک کے بجائے لینس لگانے کو تر جیح دیتی ہیں۔کیو نکہ وہ عینک لگانے کو چہر ے کی خو بصور تی پر داغ سمجھتی ہیں۔لیکن اگر دیکھا جائے تولینس لگانے میں نہ صرف دقت کاسامناکرناپڑتاہے بلکہ ان کے سائیڈ افیکٹ بھی ہو سکتے ہیں ۔ اگر اچھی قسم کے لینس استعمال نہ کیے جائیں تو آنکھو ں میں انفیکشن ہو نے کا خطر ہ بھی بڑ ھ جا تا ہے ۔اس لیے اگر لینس لگانے کے بجائے ہم عینک کا انتخاب اپنے چہر ے کی بنا وٹ کے مطا بق کر یں تو اس سے نہ صر ف ہمار اچہر ہ خو بصور ت لگے گا بلکہ آنکھو ں کے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بھی محفو ظ رہا جا سکتا ہے ۔
چہر ے کی شیپ کے مطا بق عینک کے فر یم کا انتخا ب کر یں ۔عینک استعمال کر نا ایک فن ہے اگر آپ اس میں مہا ر ت حاصل کر لیتی ہیں تو یقیناًآپ اتنی ہی خو بصور ت اور دلکش لگ سکتی ہیں جتنی کہ بغیر عینک والی خو اتین پرکشش لگتی ہیں۔
عینک کے فر یم کا انتخاب کر تے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ فر یم آپ کے چہر ے کو تو نہیں ڈھا نپ رہا اگر ایسا ہے تو ایسے فر یم کا انتخاب نہ کر یں کیو نکہ وہ آپ کے چہر ے کے اس حصے میں ورم کا با عث بنے گا ۔
عینک کا انتخاب کر تے وقت چہر ے کی بناوٹ کے ساتھ بالوں کے اسٹائل کو بھی مد نظر رکھیں۔
بڑے شیشے اور رنگ لگے ہو ئے فر یم کا انتخاب ہر گز نہ کر یں۔
گو ل اور چوکور چہر ے
گول چہرے پرایسا فریم استعمال کریں جوگولائی کم کرنے کاتاثردے۔فریم کے اوپری حصہ بالکل سیدھا ہو نا چا ہیے ۔ لمبوتری اورچوکورعینک بھی اچھی لگے گی۔چو کو ر چہر ے پر بیضو ی شکل کی عینک بہتر لگے گی۔
دل نما چہر ے
ایسے چہر وں کے لیے اس طر ح کا فر یم استعمال کر یں جس کا اوپر ی حصہ بھنووں کے ساتھ سا تھ ہو ۔ لمبا ئی اور چو ڑائی منا سب ہو نی چا ہیے۔
بیضو ی چہر ے
ایسے چہر ے ہر قسم کے فریم کا انتخا ب کر سکتے ہیں۔بس اس با ت کا خیال رکھیں کہ نو ک دار فر یم نہ ہو۔
چھو ٹے اور پتلے چہر ے
پتلے چہر ے پر لمبے فر یم کی عینک اور چھو ٹے چہر ے پر بڑے فر یم کی عینک منا سب رہے گی۔
نو کیلی تھو ڑی والے چہر ے
ایسے افراد بیضو ی فر یم استعمال کر یں جنہیں لگا کر آپ کاماتھا چو ڑا محسو س ہو اور فر یم کے کنا رے اوپر کی جانب ہو ں۔
سن گلا سز کا انتخاب
پلا سٹک فر یم خر یدنے سے گر یز کر یں۔
گہر ے شیڈ کے شیشے استعمال نہ کر یں۔
رنگین گلا سز آنکھو ں کے لیے نقصا ن دہ ہو تے ہیں ۔
عینک والی آنکھو ں کا میک اپ
کچھ لو گوں کا خیال ہے کہ جن آنکھو ں پر عینک سجی ہو ان پر میک اپ کی ضرورت ہو تی ہے کیو نکہ وہ نظر نہیں آتا ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عینک میں چھپی آنکھو ں کا میک اپ زیاد ہ مہا ر ت ما نگتا ہے۔
بھنووں کی شیپ درست کر یں
گہر ے رنگ کے شیڈلگائیں اگر آپ ہلکے رنگ کے شیڈ استعمال کر رہی ہیں تو فا ؤنڈیشن کا ہلکا شیڈ آنکھوں پرلگائیں ۔ اسکے علاوہ آپ سفید پنسل کا انتخا ب بھی کر سکتی ہیں۔
بالوں کے ہم رنگ آئی لا ئنر کا انتخا ب کر یں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں