آنکھو ں کے گر د ہلکے وجوہا ت اور علاج

کچھ چہر ے پر نقص ایسے ہو تے ہیں جو یقیناًاچھے نہیں لگتے اورنہ ہی ان کی مو جو دگی چہر ے کو حسین و دلکش بناتی ہے بلکہ ان کی وجہ سے چہر ے کی خو بصورتی متا ثر ہو تی ہے اور حسن ما ند پڑتا ہے ۔ کچھ خو اتین کا چہر ہ نر م و ملائم اور داغ دھبوں سے صا ف ہو تا ہے لیکن ان کے چہرے پر آنکھوں کے گر د پڑے ہلکے سا ری خوبصورتی اور دلکش کو ماند کر دیتے ہیں ۔ یہ ہلکے عجیب ہی ڈھنگ دکھا رہے ہو تے ہیں۔
چہر ے پر کچھ چیزوں کی زیادتی اگر چہ قا بل قبو ل ہو تی ہے لیکن کچھ کی موجودگی ناقابل قبول ہوتی ہے اور ہضم بھی نہیں ہوتی۔ آنکھوں کے گردموجود ہلکے انہی میں سے ایک ہیں۔جن کی کئی وجو ہات ہو تی ہیں۔
کم روشنی میں الیکٹر ونک کا استعمال ۔
ہم میں سے اکثر لو گ کم روشنی میں کمپیو ٹر ، لیپ ٹا پ اور ٹی وی کااستعمال کر تے ہیں۔ جس کی وجہ سے آنکھو ں پر ان اشیا ء کی بر اہ راست روشنی پڑتی ہے جس سے نا صر ف آنکھو ں کی کمزوری بلکہ آنکھو ں کے ہلکے بھی ہو جاتے ہیں۔
مطا لعہ کر نا
ہم میں سے اکثر لو گ نا ئٹ بلب میں مطالعہ کے شو قین ہو تے ہیں۔ ان کو جو لطف نائٹ بلب کی روشنی میں آتا ہے وہ کمرے کی کھلی روشنی میں نہیں آتا ۔ ایسے میں وہ اپنا شو ق تو پور ا کر لیتے ہیں لیکن آنکھو ں کے گر د ہلکے بننے کے مر ض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو دیکھنے میں برے لگتے ہیں۔
خو ن کی کمی
خو ن کی کمی بھی آنکھو ں کے گر د ہلکے بننے کا سبب ہو تی ہے۔ اگر آپ کو تھکاوٹ، کمزوری اور لا غر پن محسو س ہو تو اپنا خون ضرور چیک کریں کہ کہیں آپ خو ن کی کمی میں مبتلا ہو کر اس بیماری میں تو گر فتا ر نہیں۔
مو روثی
اس کے علاوہ یہ مو روثی بھی ہو سکتے ہیں اور بڑھتی عمر کا تقا ضہ بھی ہو سکتے ہیں۔
خو ن کی کم گر دش
آنکھو ں کے نیچے والے حصے میں خو ن کی کم گردش ہونے کی وجہ سے حلقے بن جاتے ہیں۔اس ضمن میں وٹامن ڈی ان حلقوں کودورکرنے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
علا ج
آنکھو ں پر کھیر ے یا آلو کے قتلے بیس منٹ کے لیے رکھ کر لیٹ جائیں پھر نیم گر م پانی سے دھو کر کو ئی بھی اچھی کر یم یا عر ق گلاب لگا لیں۔
کھیر ا کا جو س نکال کر فر یج میں رکھ لیں پھر اس میں لیمو ں کا رس شامل کرکے ہلکو ں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں۔
ہلدی پاؤڈر کو اننا س کے جو س میں شامل کر کے لگانے سے بھی افا قہ ہو گا ۔
پساہو ا پو دینہ آنکھو ں کے گر د لگانے سے افا قہ ہو گا۔
روغن با دام آنکھو ں کے گر د لگانے سے اور مساج کر نے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جا تے ہیں۔
وٹامن ای کا تیل لگانے سے بھی حلقے دور ہو تے ہیں۔
ایک کیلا،پپیتا اور امر ود کی چاٹ بنا کر کھانے سے بھی افا قہ ہو گا ۔
ململ کے کپڑے پر نا رنگی کا رس لگا کر آنکھو ں پر لگانے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
وٹامن ای کا ضرور ت سے زیادہ استعما ل بھی نقصان دیتا ہے۔
ٹماٹر اور لیمو ں کا رس مکس کر کے ہلکو ں پر لگانا فا ئدہ مند ہے ۔
ایک گلاس ٹما ٹرکے جو س میں ایک عدد لیمو ں اور پودینے کے تین چار پتے ملا کر پینے سے حلقے کسی بھی وجہ سے ہوں دور ہو جائیں گے۔( نمک شامل کر نا چا ہیں تو کر لیں )۔
پو دینے کے پتے کو ٹ کر ان کو آنکھو ں کے گر د لگائیں اس سے آنکھیں ٹھنڈی ہو ں گی اور ہلکے کم ہو ں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں