آنکھوں میں حسن کے نئے انداز

ہو سکتا ہے کہ آپ عمر کے اس حصے میں ہو ں جہا ں آنکھوں کے گر د حلقے، جھریاں اور اندر کو دھنسناکو سوں دور ہو۔اگر ایسا ہے تو آپ کو ان سے بچنے کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہیے کیو نکہ بہر صورت آپ اس سے بچ نہیں سکتے۔ البتہ اس کو آنے میں وقت کو حائل کر سکتے ہیں۔
آنکھیں ہمارے چہرے کا سب سے اہم جزو ہیں کیو نکہ ان کے بغیر ہم دنیا کی رنگینی کو نہیں دیکھ سکتے۔ اس لیے اگر یہ کہا جائے کہ آنکھیں خو بصورتی کا سمندر ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ دنیا بھی اس وقت خو بصور ت ہو تی ہے جب آنکھیں خو بصورت ہو ں۔اس لیے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ آنکھیں کچھ خا ص ہو تی ہیں اور ان کا خیال بھی خاص انداز میں رکھا جاتا ہے۔
آنکھیں چو نکہ سب سے زیادہ نازک حصہ ہیں اس لیے ان کو مکمل رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کو مناسب تو جہ اور پوری نیند کے علاوہ مکمل خوراک کی ضرورت ہے۔ اگر ان پر تو جہ نہ دی جائے توساری خو بصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی ان میں سو جن، درد اور ہلکا پن پیدا کر دیتی ہے۔
آنکھوں کی خر ابی کی وجو ہات۔
میک اپ کا غلط استعمال۔
حمل
نزلہ زکام
دائمی قبض
الرجی
نیند کی بے قاعدگی
ہازمو نز کا غیر متو ازن
جگر کے مسائل
اگر آنکھوں کا کام کر تے آپ کی آنکھوں میں چبھن محسو س ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی آنکھیں متاثر ہو چکی ہیں۔اس مسئلے کا بہترین حل ہے کہ مکمل نیند لیں کیو نکہ آنکھیں بند کر نے سے آنکھوں کے اندرونی پیو ٹو ں میں پایاجا نے والا خاص مائع آنکھیں بند کر نے سے آنکھو ں کے خا ص مائع کو واش کر تا ہے۔
آنکھوں کا کام مکمل روشنی میں کریں۔
آنکھیں دھو نے کے لیے گرم پانی استعمال نہ کریں۔
آنکھوں کی خو بصورتی کے لیے ککڑی کا جو س پئیں۔
روزانہ سوتے وقت آنکھوں میں عر ق گلاب ڈالیں۔
تیز دھو پ میں نکلنے سے پہلے سن گلاسز لازم لگائیں۔
آلو کا ماسک، کھیراماسک اور ککڑی ماسک استعمال کریں۔
بادام کے تیل یا وٹامن ای کے کیپسول کو پانی میں ملا کر آنکھوں پر انگلی کی مدد سے لگائیں۔
ٹماٹروں اور لیمو ں کا رس ملا کر حلقوں پر لگائیں۔اس سے حلقے دور ہو ں گے اور آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں