آئی لائنر آنکھو ں کے حسن کو کر ے دو با لا

آئی لائنر چھو ٹی آنکھو ں کو بھی چہر ے پر نمایا ں کر دیتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو آنکھو ں کا اصل حسن ہی آئی لائنر سے نکلتا ہے اور آنکھیں باتیں کر تی محسو س ہو تی ہیں۔ ان کے بغیر آنکھیں حسن سے خالی لگتی ہیں ۔کچھ خو اتین صر ف آئی لائنر لگاتی ہیں بنا کسی اصول اورانداز سے جس سے آنکھیں سجی ہو ئی تو لگتی ہیں لیکن ان میں وہ دلکشی نظر نہیں آتی جو حقیقت میں خوبصورتی سے لگائے آئی لائنر سے نظر آتی ہے۔
قدرتی آنکھیں
آئی میک اپ میں جو پہلا تاثر دیا جاتا ہے وہ آنکھو ں کی قد رتی خو بصور تی کو بر قر ار رکھنے کا ہو تا ہے۔ آنکھو ں کا میک اپ کتنی ہی محنت سے کیو ں نہ کیا ہو اگر ان میں بناوٹی انداز نمایا ں ہو تو ساری محنت خر اب ہو جاتی ہے اور آنکھوں کا اصل حسن بھی ماند پڑ جاتا ہے۔ آنکھو ں کے شیڈ پر جب آئی لائنر لگتا ہے تو آنکھو ں کی چمک اس وقت واضح ہو تی ہے۔
آئی لائنر لگاتے وقت ہمیشہ ہلکے ہاتھ کا استعمال کر یں۔
اپنی آنکھ کے پپو ٹے کو ذرا سا کھینچ کر پکڑیں اور دو سر ے ہاتھ سے احتیا ط سے آنکھ کے بیرونی کو نے کی طر ف آئی لائنر لگانے کی ابتدا کریں۔
دو تہائی حصے تک لائنر لگا کر ہاتھ روک لیں۔
اب اسٹروکس لگائیں اور لائن پلکو ں کے اوپر نہیں بلکہ نیچے کر یں۔ زیادہ نمایا ں تا ثر دینے کے لیے بیرونی لائن کو اندرونی لائن کے مقا بلے میں ذرا سا گہر ا کر دیں۔
اب اپنی آنکھو ں پر لگائے ہو ئے لائنر پر ایک گہر ے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں۔ یہ پپو ٹو ں کی خو بصورتی میں اضا فہ کر ے گا۔
آئی شیڈ کو نچلی پلکو ں پر لگائیے۔آئی بر ش کی مدد سے نچلی پلکو ں پر باہر سے اندر کی طر ف گہر ا شیڈ لگائیے۔
نشیلی آنکھیں
نشیلی آنکھیں ہمیشہ سے ہی خو اتین کی پسندیدہ رہی ہیں اور آنکھو ں کو یہ تاثر دینے کے لیے خو اتین آنکھو ں پر اکثر تجربے کر تی نظر آتی ہیں۔ آنکھوں کو نشیلا دکھانے کے لیے سب سے پہلا اصول ہے کہ باقی کا میک اپ ہلکا رکھیں اور آنکھوں کے شیڈ گہر ے رکھیں۔ جب باقی کا میک اپ آنکھو ں کے میک اپ پر حاوی نہیں ہو گا تو آنکھیں نشیلی لک ہی دیں گی۔
آنکھو ں کے بالائی پپو ٹے کو کھینچ کر پکڑیں اور آئی لائنر کو اندر سے باہر کی جانب لگائیں۔
پلکو ں کے کنارے پر اسٹروک لگائیں۔
پلکو ں کی درمیانی لائن کو کناروں کی نسبت گہر ا رکھیں۔
گہر ے رنگ کے آئی شیڈ آئی لائنر کے اوپر لگائیں۔
آنکھو ں کو نشیلا تا ثر دینے کے لیے پلکوں کے نزدیکی حصے پر آئی شیڈ کا گہر ا استعمال کر یں۔
ڈراما ئی آنکھیں
بڑی آنکھیں ہمیشہ ڈرامائی تا ثر دیتی ہیں۔ ایسی آنکھو ں پر کالا لائنر لگانے کے بجائے کسی اور رنگ کے آئی لائنر کا انتخاب کریں۔
آنکھو ں کی دلکشی کے لیے پینسل کے بجائے لیکو یڈ لائنر کا انتخاب کر یں۔
اپنی آنکھ کے با لائی پپو ٹے کو ذرا سا کھینچ کر پکڑیں اور لیکو یڈ لائنر کو آنکھ کے درمیانی حصے سے بیرونی حصے کی جانب لگائیں۔
اب اندرونی حصے کی جانب دو سر ی لائن لگائیں اور دونوں کو ملا دیں۔
لائن کا بیرونی حصہ اندرونی حصے کی نسبت گہر ا ہو نا چا ہیے۔
کیٹ آئز
ایسے تا ثر کے لیے پپوٹے کے اندرونی جانب با ریک لائن کا اضا فہ ہو تا ہے۔
آنکھ کے بالا ئی پپو ٹے کی جلد کو کھینچ کر رکھیں اور لیکو یڈ لائنر کو اوپر پلکو ں کے کنارے آنکھ کے نز دیک استعمال کر یں ۔
آنکھ کے ایک کو نے سے دو سر ے کو نے تک لکیر کھینچیں اور کچھ دیر اسے خشک ہو نے دیں۔
کالے کے بجائے بر اؤن آئی لائنر کا استعمال کر یں۔
نچلے پپو ٹے کو پکڑیں اور تین چو تھائی حصے پر لائن لگائیں۔
بیرونی حصو ں پر لائنر کا استعمال اوپر کی جانب کر یں۔
اس تا ثر کو نر م لک دینے کے لیے آئی شیڈ بر ش کا استعمال کر یں اور پلکو ں کی نچلی جانب بر اؤن لائن لگائیں۔
روشن آنکھو ں کے اصو ل
بھیگے برش سے آنکھو ں کے پپو ٹے صا ف کر یں اور ان پر ذرا سا فیس پاؤڈر لگائیں۔ یہ شیڈ کو پھیلنے نہیں دے گا۔
ایک ہی رنگ کے تین شیڈ ز کا انتخا ب کر یں ( میڈیم ، لائٹ اور ڈارک)
لائٹ شیڈ کو بھو و ں سے پلکو ں تک لگائیں۔
میڈیم شیڈ آنکھو ں کی رنگت کو ابھارتا ہے اس لیے اس کا استعمال پلکو ں کے کنارے پر کر یں۔
ڈارک شیڈ پلکو ں کو نمایا ں کر تا ہے۔ ہلکے نم بر ش سے اس کا استعمال اپنی پلکو ں کی بیس پر لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں